کرائمز
معمولی تلخ کلامی پر اندھا دھندفائرنگ ، شہری عمران زخمی
لاہور / مانگا منڈی (کرائم رپورٹر )مانگامنڈی کے علاقہ تالاب سرائے میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں علی رضا،محمد اکرم وغیرہ مسلح آتشیں اسلحہ نے معمولی تلخ کلامی پر شہری عمران پرفائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں شہری عمران شدید زخمی ہوکر گر گیا گولیاں عمران کے سر اور ٹانگ پرلگیں جسے زخمی حالت میں مریم نواز ہسپتال مانگامنڈی پہنچایا گیا زخمی کو طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں میاں محمد منشی ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا مددکے لیے 15 پر پولیس کو کال بھی کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مانگامنڈی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں زخمی عمران کے بھائی ذیشان نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ مانگامنڈی میں تحریری درخواست بھی دی