کرائمز

چار ملزمان گرفتار، 1317 پتنگیں اور ڈوریں برآمد

راولپنڈی(نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے 1317 پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمد کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 1000 پتنگیں اور 3 ڈوریں برآمد کیں، جبکہ گوجرخان پولیس نے ایک ملزم سے 290 پتنگیں اور ڈور برآمد کی۔ اسی طرح سٹی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 27 پتنگیں اور 2 ڈوریں قبضے میں لے لیں۔تمام زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دیا جا چکا ہے اور اس خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button