کرائمز
راولپنڈی،ٹرک سے 20 ہزار پتنگیں اور ڈور برآمد، سپلائیر گرفتار
راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) راولپنڈی میں ایک ٹرک سے 20 ہزار پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے سپلائیر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے قریب ایک ٹرک سے پتنگیں اور پتنگ بازی کا سامان بر آمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پتنگ بازی کا یہ سامان شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے پتنگ سپلائیر سے تفتیش شروع کر دی ۔