کرائمز

کرائمز پوائنٹ کی خبر پر ایکشن ، 10 ملزمان گرفتار

ملتان(اظہرتاج قریشی)ایف آئی اے ملتان زون کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری – 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد افضل، محمد بنارس ، محمد شکیل، محمد عابد، شکیل احمد, محمد شہزاد، ثناء اللہ، محمد شہباز، محمد حبیب اور محمد کاشف شامل ملزمان کو بہاولپور، راجن پور اور وہاڑی سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ملزمان سے متعدد شناختی کارڈز، رجسٹرز، موبائل فونز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد برآمد کیا گیامزید تفتیش جاری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button