کرائمز

پولیس کی کاروائیاں ، مختلف جرائم میں ملوث17 ملزمان گرفتار

پشاور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے جمعہ کو کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث17 ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کر لیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیزی کیساتھ جاری ہیں،جس کے دوران ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر واجد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان، غیر قانونی اسلحہ، اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے سہولت کار ، سواروں کی گاڑی میں لوگوں کو لوٹنے والے ، راہزنوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران اشتہاری مجرمان منصور ، معاذ اللہ ، عدنان ، مراد علی ، شہزاد ، انہار اللہ اور فواد کو گرفتارکرنے کیساتھ ساتھ راہزنی کیلئے موجود ملزمان جہانگیر ، الف شاہ ، فیاض ، ضیاء اللہ اور دیگر جرائم میں ملوث نسیم عرف نسیمے ، شاہی رحمان ، صدام حسین اور فواد شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button