کرائمز
اوباش نوجوان ٹیوشن پر جانیوالی لڑکیوں سے نازیبا حرکات کرتے گرفتار
اوکاڑہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی حدود میں اوباش نوجوان ٹیوشن پر جانے والی لڑکیوں سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی حدود سرکی محلہ میں موٹر سائیکل سوار اوباش نوجوان سہیل ٹیوشن جانے والی لڑکیوں سے نازیبا حرکات کرتا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس تھانہ بی ڈویژن نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔