ریاض الحق جج کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ
اوکاڑہ ( وحید انصاری) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ اور طبی سہولیات کی چیکنگ، انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین نے مجموعی طور پر طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی چیکنگ کا مقصد صحت عامہ کی سہولیات کی نگرانی اور انہیں مزید بہتر بنانا ہے، مزید برآں کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے میڈیکل کالج کی سائٹ کا بھی وزٹ کیا اور جلد از جلد ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔#