کرائمز

لاہور : لیسکو تکنیکی خرابی کے باعث 64 فیڈر بند ،سپلائی معطل

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران لیسکو کے 2169فیڈرز میں سے64فیڈرز پر تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے ،گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران2.9فیصد فیڈرز مختلف اوقات میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر متاثر ہوئے، جنہیں بر وقت ٹھیک کردیا گیا،خراب ہونیوالے فیڈرز کو15منٹس سے8گھنٹے30منٹ کے دوران بحال کردیا گیا،59فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بروقت بحال کی گئی، اس وقت لیسکو کے صرف5 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے،اس وقت ہائی لاسز فیڈرز کے علاوہ کسی فیڈر پر لوڈ شیڈ نگ نہیں ہورہی،کیٹگری تھری کے136 فیڈرز پر3گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،کیٹگری فور کے68 فیڈرز پر 4گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،کیٹگری فائیو کے42 فیڈرز پر5گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،لیسکو نے ہیٹ ویو کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی سٹاف کا بندوبست کیا، کنسٹرکشن، جی ایس ای اور سٹریٹ لائٹ سے سٹاف نکال کرسرکل آپریشنز میں تعینات کیا تاکہ رسپانس ٹائم کم سے کم کیا جاسکے اور کسٹمر کی سہولیات کو ملحوظ خاطر رکھا جا سکے، لیسکو اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ہر3 گھنٹے کے بعد فیڈرز سے متعلق ڈیٹا اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی جاری کررہا ہے،لیسکو کے پاس ٹرانسفامرز اور ان کے متعلقہ آلات ترجیحی بنیادوں پر دستیاب ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کم سے کم وقت میں بجلی کی سپلائی بحال کی جاسکے،کمپلینٹ سنٹر اور کمپلینٹ فون نمبرز پر سپیشل ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی صارف کو ان اٹنڈنٹ نہ چھوڑا جائے، چیف انجینئر آپریشنز ہر وقت سپلائی کی بحالی کے لیے اپنے تمام سٹاف، آفیسرز اور آفیشلز کے ساتھ رابطے میں ہیں، ایمرجنسی وہیکلز کا خصوصی طور پر انتظام کرکے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

لیسکو کے پانچ اضلاع: لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ،قصور اور اوکاڑہ
لیسکو صارفین کی کل تعداد: 65لاکھ
گھریلو صارفین کی تعداد: 86فیصد
انڈسٹریل: 1.4فیصد
کمرشل: 11فیصد
زرعی ٹیوب ویلز: 1.1فیصد
سب ڈویژنز کی تعداد:202
ایکسیئن آفسز کی تعداد:42
ایس ای آفسز کی تعداد: 8
ملازمین کی تعداد:18ہزار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button