کرائمز
کراچی :6 کاروائیوں میں 157.8 کلو منشیات برآمد 6 ملزمان گرفتار
کراچی( اویس)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری 6 کاروائیوں میں 157.8 کلو منشیات برآمد 6 ملزمان گرفتار فیصل آباد ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 194 گرام آئس برآمد لاہور سرگودھا روڈ پر گاڑی سے 86.4 کلو چرس اور 34.8 کلو افیون برآمد الرحمن گارڈن لاہور کے قریب دو ملزمان سے 30 کلو چرس برآمد حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 5 کلو چرس برآمد سہراب گوٹھ کراچی کے قریب ملزم سے 950 گرام چرس برآمد ۔G10 مرکز اسلام آباد کے قریب غیر ملکی باشندے سے 500 گرام چرس برآمد گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔