شرافی گوٹھ ، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار
ملیر (مرید حسین باجوہ ) کراچی شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس نے خفیہ اطلاع کاروائی کرتے ہوئے ملیر ندی کے قریب سے 2 ملزمان کو اسلح سمیت گرفتار کیا،گرفتار ملزمان نیشنل ہائی وے سپر ہائی وئے اور کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی متعدد واردتوں میں بھی ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل، 1 عدد ریولور بمعہ رائونڈذ برآمد ہوئے،ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک کیلئے روانہ کیا جارہا ہے،گرفتار ملزمان کی شناخت غلام مصطفی اور ماشوق علی کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے،ترجمان ایس ایس پی ملیر