کرائمز
چنیوٹ :منشیات فروش کو 24 سال قید، 14 لاکھ جرمانہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات کے خاتمے کے لیے چنیوٹ پولیس کے عملی اقدامات جاری ہیں۔۔۔پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ بہتر پراسیکیوشن اور انوسٹی گیشن کی بدولت عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ میڈم شاہدہ سعید نے تھانہ سٹی کے منشیات مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم طاہر کو جرم ثابت ہونے پر 24 سال قید اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔