کرائمز

پشاور، مختلف جرائم میں ملوث 4ملزمان گرفتار

پشاور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) تھانہ چمکنی پولیس نےسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ڈی ایس پی چمکنی سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی فواد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان رفیق اللہ، سلیمان، عالمزیب، جہانزیب اور غفور خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد کالاکوف، دو عدد پستول، میگزینز اور متعدد کارتوس برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان میں اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرمان سمیت غیر قانونی اسلحہ اور مشکوک ملزمان بھی شامل ہیں،کارروائی تھانہ چمکنی کی حدود سبزی منڈی کے قریب عمل میں لائی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button