کرائمز
عوام کو نئے اسلحہ لائسنس دینے کی سمری التوا کا شکا ر
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )محکمہ داخلہ کی عوام کو نئے اسلحہ لائسنس دینے کی سمری التوا کا شکا ر ہوکررہ گئی۔ محکمہ داخلہ نے اضلاع کے ڈی سیز کو نئے اسلحہ لائسنس عوام کو جاری کرنے کا اختیار دینے کی سمری ارسال کر رکھی ہے۔ محکمہ داخلہ ضلع کی سطح پر یہ اختیار دینا چاہتا ہے۔مگر ایک عرصے سے کابینہ نے سمری کی منظوری نہیں دی، جس کے باعث شہریوں کو اسلحہ لائسنس فراہم نہیں کئے جا رہے۔