ایسٹ، تھانہ جمشید کواٹرز پولیس کی جرائم پیشہ افراد سے مڑبھیڑ ، ملزمان گرفتار
کراچی / ایسٹ (مرید باجوہ )ایسٹ، تھانہ جمشید کواٹرز کے علاقے جہانگیر روڈ کے قریب پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ایسٹ۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی،پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا،زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت سید حمید شاہ ولد سید عمر شاہ اور زبیر خان عرف مورا ولد بہادر خان کے ناموں سے ہوئی،گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فونز، نقدی رقم اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی،زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے،ترجمان ایس ایس پی ضلع ایسٹ