علاقائی خبریں

انٹر نیشنل نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

لاہور( آئی این پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے امریکہ میں منعقد ہونے والی انٹر نیشنل نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں ۔ ترجمان ٹڈیپ کے مطابق انٹر نیشنل نمائش ایمیکسپو7سے جنوری2026کیلیفورنیا (یو ایس اے )میں منعقد ہو گی ۔نمائش میں موٹر بائیک اور پاور سپورٹس سے متعلق پارٹس، دستانے ، موٹر بائیک کٹس ، جیکٹس سوٹ،موٹر بائیک ٹائر ،دستانے اور پاور اسپورٹس سے متعلق سامان کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ نمائش میں شرکت کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ4اگست 2025مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button