کرائمز

قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کا مبینہ پولیس مقابلہ، قتل، ڈکیتی اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات میں ملوث ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق شہزاد نامی ملزم کو سی سی ڈی اقبال ٹائون کی ٹیم ڈکیتی کے مقدمہ کی تحقیق کے لئے لے کر جا رہی تھی۔مسلم ٹائون کے علاقہ میں دو نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث ملزم شہزاد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم فرار ہو گئے۔ملزم شہزاد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button