کامونکی جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا ، شہریوں میں خوف کی لہر
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں چور موٹر سائیکلیں،بکرے اور دیگراشیا چوری کرکے لے گئے،بتایا گیا ہے کہ محلہ ماتارانی کا شیخ محمد جمیل گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے،دوسری واردات میں ٹبہ محمد نگر کے گلریب کے گھر سے نامعلوم چوراسکا موبائل فون چوری کرکے لے گئے،تیسری واردات میں ٹبہ محمد نگر کے محمد اعجاز کے رکشہ کی بیٹری نامعلوم چور لے گئے،چوتھی واردات میں نواحی گاؤں چنڈالہ کا منور اقبال مسجد کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے نماز پڑھنے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے جبکہ پانچویں واردات میں موضع ڈاہلیانوالی کے اشرف کے پانچ عدد بکرے گھر کے باہر سے نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔