کرائمز

ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی

شیخوپورہ(مدثر شبیر خان سے)فیصل آباد روڈ کی آبادی نواں کوٹ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا،جبکہ تھانہ بھکھی کی پولیس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔زخمی ڈاکو کی شناخت مبارک عرف فاروقی جو قتل سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دوسرے کی شناخت عمیر عرف عمیری کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم چوری،ڈکیتی،راہزنی اور قتل سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق چاروں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ناکہ بندی کے دوران پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا۔فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہیں ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزمان نے ایک نامعلوم شخص کوقتل کیا تھا اور مزید تفتیش میں انکشافات ممکن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button