کرائمز

احمد پور شرقیہ ، انتظامیہ کی ملی بھگت سے اتائیت عروج پر ، نوٹس کی اپیل

احمد پور شرقیہ (تحصیل رپورٹر) تحصیل احمد پور شرقیہ میں تعینات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر ابوبکر نے عطائیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے عطائی ڈاکٹر بن کر سادہ لو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں موضع محراب والا ڈیرہ نواب صاحب۔ سکھیل شیخ روشن۔ کلاب ۔چوک بھٹ کوٹلہ موسی خان ۔مبارک پور۔ جانور والا۔ پل فاروق اباد۔ پل صدیق اباد۔ نبی پور۔ فیض واہ۔ للو والی موری۔ خیرپورڈاہا ۔ ٹبی عزت۔ دائم والا۔ مڈ پیرواہ۔ مبارک پور روڈ۔ چوک بھٹا سے اوچ شریف روڈ۔ عطائی ڈاکٹروں نے سادہ لوح عوام کو جھانسہ دینے کی خاطر اپنے اپنی دکانوں اور ہسپتالوں کے اگے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے بورڈ لگائے ہوئے ہیں جہاں پر کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہیں اتا یہی عطائی خود چیک کرتے ہیں اور نسخہ لکھتے ہیں اور دوائیاں بھی خود دیتے ہیں بڑے بڑے ہسپتال بنائے ہوئے ہیں کوئی ان کے خلاف کاروائی کرنے کو تیار نہیں ہے تحصیل احمد پور شرقیہ میں تقریبا 500 کے قریب عطائی ڈاکٹر کام کر رہے ہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ابوبکر ان سے ماہانہ کی بنیاد پر منتھلی وصول کر رہا ہے اور ان کو اپنی دوائیاں بھی وہاں پر فروخت کرنے کے لیے مجبور کرتا ہے جو اس کی بات نہ مانے اس کا چالان کر دیا جاتا ہے یا پھر کلینک کو سیل کیا جاتا ہے اور پھر ٹھیک 12 گھنٹے کے بعد سیل شدہ کلینک اور ہسپتال کو کھول دیا جاتا ہے ماہانہ کی بنیاد پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لاکھوں روپے کما رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے عطائیوں نے بڑے بڑے ہسپتال بنائے ہوئے ہیں وہاں پر انے والے ہر مریض کو داخل کرتے ہیں نیلے پیلے رنگ والے انجیکشن ڈال کر ڈرپیں لگا کر ہر مریض سے ہزاروں روپے وصول کر رہے ہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ابوبکر نے بھی اپنا پرائیویٹ کلینک بھی بنا رکھا ںے اس کلینک کے باہر ان کا نام واضح الفاظ میں لکھا ہوا ہے جہاں پر مریض وہاں پر بیٹھا ہوا عطائی چیک کرتا ہے یہ یہاں پر اپنی ڈیوٹی دیتے ہیں اور اپنے کلینک پر جانا تک گوارا نہیں کرتے انہوں نے اپنی پرائیویٹ ذاتی گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ اور غیر قانونی طور پر نیلی بتی لگائی ہوئی ہے لوگوں پر رعب ڈالنے کے لیے موصوف غیر قانونی نیلی بتی والی گاڑی پر سوار ہو کر تحصیل احمد پور کے طوفانی دورے شروع کر رکھے ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں اور متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے ڈاکٹر ابوبکر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گاڑی سے نیلی بتی اتروائی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button