کرائمز

پنجاب کاونٹر نارکو ٹیکس فورس کی زیر نگرانی ضلع کچہری میں واک

اوکاڑہ(وحید انصاری )پنجاب کاونٹر نارکو ٹیکس فورس کی زیر نگرانی منشیات کے خاتمہ اور نوجوان نسل کو اس سے بچانے کے حوالے سے ضلع کچہری میں واک کی گئی واک کی قیادت سی این ایف کے ریجن ہیڈ کرنل عازب نے کی واک میں وکلا صحافیوں سول سوسائٹی کی کثیر تعداد شرکت کی واک کے شرکا نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات خاتمہ اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے حوالے سے تحریریں لکھی گئی تھیں کرنل عازب کا کہنا تھا کہ منشیات کے مستقل خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں۔نوجوان نسل کو نشہ کی دلدل میں دھنسنے سے بچانا ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار اصغر خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری اس لعنت کے مستقل خاتمہ کے لیے مکمل تعاون کرے گی معاشرے کا ہر فرد مل کر منشیات خاتمہ مہم میں ساتھ دے ۔کرنل عازب نے شرکا کو بتایا کہ نارکوٹیکس فورس ریجن کی سطح پر مکمل فعال ہوچکی ہے سرکاری ہسپتالوں میں نشہ میں مبتلا نوجوانوں کے علاج کے لیے سنٹرز بنائے جا رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا رواں مالی سال کے بجٹ میں اضلاع کی سطح پر دفاتر بنانے کے حوالے سے بجٹ مختص ہو چکا ہے تاہم ضلعی سطح پر دفاتر نہ بننے تک بھی نارکوٹیکس ٹیمیں کام کر رہی ہیں واک ضلع کچہری سے ہوتی ہوئی اور بار روم پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button