کرائمز
رنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ا یک شخص کو قتل کردیا
کوئٹہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) سریاب کے علاقے لنک روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ا یک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔نعش ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز مشرقی بائی پاس پر تھانہ خالق شہید کے علاقے لنک روڈ پر نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی جس کی شناخت فیروز کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔