سیف سٹی پروجیکٹ کو ٹائم فریم ورک سے قبل آ پریشنل کردیا جائے گا ، سہیل چوہدری
شجاع آباد (اظہر تاج قریشی ) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ڈسٹرکٹ ملتان میں بھی سیف سٹی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا باضابطہ آ غاز مارچ 2025 کے پہلے ہفتے میں کر دیا جائے گا جبکہ اس کو جون 2025 میں مکمل ہونا تھا آر پی او کی کاوشوں سے اس پروجیکٹ پر دن رات کام کر کے مکمل کیا جا رہا ہے اس وقت 80 ٪ سے زیادہ کام یو چکا ہے جس پر 752.466 مین روپے لاگت آئی ہےانہوں نے مزید کہا کہ ملتان ریجن کے دیگر ڈسٹرکٹ وہاڑی خانیوال اور لودھراں میں بھی سیف سٹی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے آر پی او کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ملتان میں شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی رکھنے کے لئے اس پروجیکٹ پر دن رات کام کرکےوقت سے پہلے مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔