جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، 5 ملزمان گرفتار
سرگودھا (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لکسیاں انسپکٹر فہد بلال نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروش ثمر کو گرفتار کر کے 1 کلو 670 گرام چرس برآمد کر لی ۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ پھلروان انسپکٹر محمد طفیل نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا ۔گرفتار ملزم نوید سے 1 کلو 300 گرام چرس،وٹک رقم اور سمیع سے 1 کلو 20 گرام چرس اور وٹک رقم برآمد ،گرفتار ملزم عبدالرحمان سے پسٹل 30 بور اور ملزم عقیل سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کےخلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔