کرائمز

لاہور: 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار

لاہور (آئی این پی )تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار،ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے نقدی اور 2 موبائل چھین کر فرارہیں، جھوٹا کالر،تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا،،دوران پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا،ملزم نجی کمپنی میں ڈلیوری بوائے کا کام کرتا ہے پیسے ہڑپ کرنے کے چکر میں جھوٹی کال کر دی،ایس ایچ او انسپیکٹر شبیہ رضا،ملزمان سے لوٹی گئی رقم 66 ہزار روپے برامد،ملزم عبدالرحمان نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر پیسے ہڑپ کرنے کا پلان بنایا اور 15 پہ کال کر دی،ملزم عبدالرحمن اور اس کے دوست محمد کامران، محمد شکیل کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں،ایس پی صدر ، عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں،ایس پی صدر سدرہ خان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button