کرائمز
خاتون کو چھری سے زخمی کرنیوالی ملزمہ گرفتار، مقدمہ درج
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) لاہور کے تھانہ ملت پارک پولیس نے ون فائیو کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے خاتون کو زخمی کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت نجمہ کے نام سے ہوئی، جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزمہ مریم نادر آباد کی رہائشی اور متاثرہ خاتون نجمہ کی رشتہ دار ہے،ملزمہ نے خاندانی رنجش کی بنیاد پر نجمہ پر چھری سے حملہ کیا۔ تھانہ ملت پارک پولیس نے گرفتار ملزمہ سے چھری برآمد کرکے اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے بروقت کارروائی کرنیپر ملت پارک پولیس کو شاباش دی ہے۔