کرائمز

ملکیت پر جھگڑے کے دوران بھائی کا سگی بہنوں پرتشدد

سکھر(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ملکیت پر جھگڑے کے دوران بھائی کا سگی بہنوں پرتشدد ، متاثر ہ خواتین کا بھائیوں کے خلاف احتجاج، بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے لوکل بورڈ کی رہائشی صدیقی برادری سے تعلق رکھنے والی مسمات ثمرین صدیقی، نوشین صدیقی اریبہ صدیقی نے سول اسپتال میں بتایا کہ ہم پانچ بہنیں اور تین بھائی ہیں جب کہ دو بہنیں شادی شدہ ہیں بھائی محسن احمد صدیقی، فرخ احمد صدیقی، اور سعد احمد صدیقی جائیداد اور کاروبار پر قابض ہیںگذشتہ روز بھی تینوں بھائیوں نے مل کر گھر میں تشدد کیا اور بڑے بھائی محسن کی بیوی فرح نے بھی بہت مارا خواتین نے بتایا کہ جائیداد کے معاملے پر 7سات سال سے ذہنی جسمانی تشدد کا نشانا بنایا جارہا ہے ، انہوں نے الزام لگایا کہ نا تو بھائی ہمیں ملکیت میں حصہ دے رہے ہیں اور نا ہی ہماری شادی کرارہے ہیں جب تشدد واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی تو پولیس رپورٹ درج (مقدمہ ) کرنے کیلئے رشوت طلب کررہی ہے اور بھائیوں کے کہنے پر سادہ لباس میں پولیس اہلکار ہمیں معاملہ ختم کرنے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں خواتین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button