دوست کو تنخواہ تاخیر سے ملنے پر ڈولفن اہلکار آپے سے باہر
لاہور/گلشن راوی (ارسلان تیموری )دوست کو تنخواہ تاخیر سے ملنے پر ڈولفن اہلکار آپے سے باہر ہو گئے، گلشن راوی کے علاقے میں ڈولفن اہلکاروں کی فارمیسی مالک سے بدسلوکی کی فوٹیج سامنے آ گئی، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈولفن اہلکار گلشن راوی میں واقع فارمیسی گئے اوردوست کو تنخواہ تاخیر سے دینے ملنے پر فارمیسی مالک کو گریباں سے پکڑ کر دھکے دیتے فارمیسی سے باہر لے گئے جس پر غیرمناسب رویہ اپنانے پر شہری نے فارمیسی بند کر دی ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے اہلکاروں کی بدسلوکی پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اقبال ٹاون کو انکوائری کا حکم دے دیا ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ گلشن راوی ڈولفن اہلکار کا فارمیسی میں داخل ہونے کا واقعہ1 جولائی کو پیش آیاڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچی تھی جہاںفارمیسی مینجر اور سابقہ ملازمین کے درمیان جھگڑے پر ڈولفن ٹیم نے ریسپانس کیا تھاملازمین کے اہلخانہ تنخواہ نہ ملنے پر فارمیسی کے باہر لڑائی جھگڑا کررہے تھے ڈولفن کے فارمیسی میں داخل ہونے پر حاضر سروس ملازم نے غیر اخلاقی رویہ اپنایا اورفارمیسی کے حاضر سروس ملازمین،مینجر تھانہ جانے سے انکاری تھے فوٹیج میں بظاہر کسی قسم کا کوئی تشدد نظر نہیں آ رہا ہے جبکہ فارمیسی کے موجودہ ملازم کو کارروائی کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیا تھا اس واقعہ کی انکوائری ڈی ایس پی ڈولفن اقبال ٹاو¿ن کررہے ہیں انکوائری رپورٹ آنے پر ڈولفن اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی جبکہ غیر مناسب رویہ اپنانے پر اہلکاروں کے خلاف انظباطی کاروائی کی جا رہی ہے