کرائمز
پولیس مقابلہ، ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار
کیماڑی (مرید حسین باجوہ )تھانہ سائیٹ اے پولیس کا رات گئے سائیٹ ایریا میں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ،فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور رضویہ کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل برآمد،ملزمان کی شناخت عدیل (زخمی) اور عبدالہادی کے ناموں سے ہوئی،ملزمان نے دوران انٹروگیشن (ملتان) پنجاب اور شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔