کرائمز

یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

اوکاڑہ ( وحید انصاری ) اوکاڑہ میں 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی فیلڈ میں موجود رہے اور مرکزی جلوس ایوانِ حسین ایف بلاک کے روٹ کا پیدل معائنہ کیا۔ اس موقع پر جلوس کے منتظمین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پولیس کے مطابق جلوسوں سے قبل روٹس اور مقامات کی مکمل اسکریننگ اور سویپنگ کی جا رہی ہے جبکہ کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علماء، منتظمین اور شہریوں کے تعاون سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button