تمباکو کے کھیتوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد
صوابی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )صوابی، جہانگیرہ روڈ پر نبی لار کے مقام پر تمباکو کے کھیتوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جبکہ جھنڈا روڈ پر واقع پیہور ہائی لیول کینال سٹیفانہر کے مقام پر فائرنگ سے نوجوان کو قتل کر دیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شام لاہور کے مقام پر نبی روڈ پر واقع تمباکو کے کھیتوں سے ایک لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کی تلاش شروع کردی دریں اثنا پیہور ہائی لیول کینال سٹیفانہر کے مقام پر فائرنگ کی گولی لگنے سے 35 سالہ نعیم اللہ سکنہ بام خیل موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا تاہم وجہ قتل اور ملزمان فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ، ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئے گی