پرامن معاشرے کی تشکیل ایثار میں مضمر ہے : سید محمد حیدر شاہ کرمانی
دیپالپور(میاں عبدالخالق) رہنما پاکستان تحریک انصاف کے رپنما سید محمد حیدر شاہ کرمانی نے کہا ہے کہ پرامن معاشرے کی تشکیل ایثار میں مضمر ہے انسانیت کی خدمت بہترین عمل ہے سنت ابراہیمی ایثار کی بڑی مثال ہے خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے انسانی ضد اور اناوں کی قربانی دینا ضروری ہے نوجوان نسل پاکستان کی ترقی خوشحالی اور دیرپا امن کی بحالی کے لئے جمہوری اور اخلاقی اقدار کو اپنائیں ظلم و بربریت کے سامنے سنت ابراہیمی کو ذہن میں رکھتے ہوئے صبر اور قناعت سے مقابلہ کریں باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیں انشاء اللہ جلد پر امن خوشحال اور ترقی یافتہ اور جمہوری اقدار کا حامل پاکستان دنیا میں اپنا مقام پیدا کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاریخی قصبہ ،،شیرگڑھ ،،میں ڈاکٹر قمر عباس کی رہائش گاہ پر انکے والد گرامی شیرگڑھ میں چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان کے صدر معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد منشاء کی عیادت کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام امن محبت ، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے اسی پر عمل پیراء ہوتے ہوئے شیرگڑھ اور گردونواح کے شہریوں اور علاقہ مکینوں کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میں موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر والد گرامی سید علی کامران شاہ کرمانی کی رہنمائی میں انکی پوری ٹیم سیاسیت کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے اپنے شہریوں کی خدمت کر رہی ہے انشاء اللہ مستقبل میں فسطایت کا مقابلہ کرتے ہوئے امن محبت اور بھائی چارے کے مشن کو جاری رکھیں گے بہت جلد مشکلات اور خوف کے اندھیرے چھٹنے والے ہیں اس موقع پر سید عون عباس کرمانی اور ظہیر عباس اور چوہدری برادران سمیت اہم شخصیات بھی انکے ہمراء موجود تھیں