کرائمز

ڈسکہ و گردو نواح میں اندھر نگری چوپٹ راج ، انتظامیہ خاموش تماشائی

ڈسکہ(عشرت انصاری)ڈسکہ و گردو نواح میں بعض پٹرول پمپوں پر اور چار جنگ اور کم مقدار میں پٹرول کی فراہمی سر عام جاری، پمپ مالکان نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا عوام سراپا احتجاج، ڈسکہ شہر اور تحصیل بھر میں میں چھوٹے بڑے سینکڑوں پٹرول پمپ لگے ہوئے ہیں بعض پٹرول پمپوں پر مقررہ سرکاری ریٹ سے فی لیٹر زیادہ وصول کئے جاتے ہیں جبکہ ان میں سے متعدد پٹرول پمپوں کا بیانہ بھی کم ہے اور درجنوں پٹرول پمپ پٹرول میں ملاوٹ بھی کرتے ہیں جس سے لوگوں کی نئی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں، کئی پٹرول پمپوں پر تیل ڈلواتے وقت لوگوں کو بقایا پیسے بھی نہیں دیئے جاتے اور روزانہ ہزاروں روپے کی دیہاڑی لگائی جاتی ہے اس طرح پمپ مالکان شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں،شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق سے مطالبہ کیا ہے کہ اوور چار جنگ ملاوٹ اور کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور انھیں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کے پٹرول پمپ سیل کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں جیلوں میں ڈالا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button