کرائمز
ریٹائرڈ سب انسپکٹر کی بیٹیوں کی شادی کی تقریب
لودھراں(محمد اعجاز انصاری) ریٹائرڈ سب انسپکٹر ظفر خان کی بیٹیوں کی شادی کی تقریب اور ضلعی پولیس افسران کی شرکت۔ ایس ایچ او سٹی کہروڑپکا عامر گجر اور صدر کہروڑپکا عمران گجر نے شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دلہا اور دلہن کو ڈی پی او کامران ممتاز کی جانب سے تحائف اور گلدستے پیش کئے۔ دونوں افسران نے دلہا اور دلہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈھیروں دعائیں دی۔ اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ پولیس فورس ہماری فیملی ہے اور انکے دکھ سکھ، خوشی، غمی سب کی سانجھی ہوتی ہے اور محکمہ پولیس کے ملازمین کی خوشیوں میں شریک ہونا انکا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے#