رہزنی اور کار چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ گرفتار
بدین /ماتلی(کرائمز پوائنٹ / مرید باجوہ) ایس ایس ہی بدین شراز نظیر عباسی کی زیر کمان ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں گزشتہ چار روز کے دوران منشیات فروشوں،رہزنی اور کار چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے اہم کارندوں سمیت دیگر جراٸم میں ملوث جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف نظر آنے والی کارواٸیوں کا سلسلہ جاری ھے۔ان کارواٸیوں کے دوران 10 ہزار 140 انڈین سیفینہ گٹکا کے ساشے،663 لیٹر دیسی شراب،300 گرام چرس،50 گرام آٸیس،غیر قانونی اسلحہ سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کیا ھے۔ڈی ایس پی بدین شہزاد علی سومرو اور ایس ایچ او بدین،اے ایس آی محمد سلیمان مہندرو اور کانسٹبل علی محمد ملاح نے ایک کارواٸی کے دوران کراچی سے چوری کر کے بدین لاٸی جانے کرولا اور آلٹو سوزوکی کار اپنی تحویل میں لے کر دو ملزمان کراچی ملیر کے رہاٸشی شہزاد شاہ اور بدین شہر کے ممتاز حسین بھٹی کو گرفتار کیا۔ کڑیو گھنور پولیس کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے معمول کے روڈ گشت کے دوران رہزنی کی واردات کی نیت سے آٸل فیلڈ روڈ پر موجود بین الاضلاعی گینگ کے 3 اہم کارندوں گلارچی کے غلام رسول ملاح اور گاجا موری ضلع حیدرآباد کے عبدالرزاق ملاح اور معشوق ملاح کو غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا ھے۔اس گینگ کے حوالے بتایا جاتا ھے کہ یہ گروہ ماتلی،بدین،ھوسڑی،گاجا،سیری،ٹنڈو محمد خان،ڈگھہ موری،چمبڑ،گلاب لغاری ،سجاول اور ٹھٹھہ کی حدود میں ڈکیتی و رہزنی اور موٹر ساٸیکل چھیننے کی وارداتوں میں بھی ملوث ھے۔اعلیٰ پولیس حکام اس گینگ کے حوالے سے اپنی نگرانی میں باریک بینی سے چھا بین کرا کر اس گینگ کے دیگر کارندوں سمیت سرغنہ اور سہولتکاروں کو قانون کی گرفت میں لیں۔ڈیٸی تھانہ کے ایس ایچ او انسییکٹر بشیر ملاح اور ڈی ایس پی اعجاز بیہن نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 35 سالہ ابراہیم گرگیز کے قتل میں ملوث چار ملزمان آسن کولہی،ھیرو کولہی،لالو کولہی اور زاھد رستمانی کو گرفتار کر لیا ھے۔