شجاع آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں نشئیوں کا راج ،انتظامیہ خاموش تماشائی
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں نشئیوں کا راج نشہ کے عادی نشئی افراد اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے راتوں میں گھروں میں چوریاں کرنے لگے جبکہ پولیس نشیئوں کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام سماجی وفلاحی ورکر حاجی نعیم چوہان کا ڈی ایس پی سرکل مہر مرتضی سیال سے نشئیوں کے خلاف کاروائی کرنے اور شہر بھر میں رات کے وقت پولیس گشت کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق فلاحی ورکر حاجی نعیم چوہان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور گردونواح میں نشئیوں کا راج ہے نشئی افراد اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے گھروں میں چوریاں کرنے لگے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کہ خدانخواستہ نشئی افراد کے ہاتھوں کوئی افراد قتل ہوگیا تو اس کی ذمہ داری پولیس قبول کرے گی کیا انہوں نے مزید کہا کہ نشئیوں نے اپنے پاس تیز دھار آلہ رکھے ہوئے ہیں جو چوری کرتے وقت اپنے ساتھ رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نشئیوں کے گھروں میں رات کے وقت چوریاں کرنے سے عوام الناس کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہاں کہ میں ڈی ایس پی سرکل مہر مرتضی سیال سے مطالبہ کرتا ہو کہ وہ نشیئوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اور شہر بھر میں رات کے وقت پولیس گشت کو بڑھائیں