کرائمز

بدین پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ، 6 جوارئیے گرفتار

بدین (کرائمز پوائنٹ )بدین پولیس نے جوے کے اڈوں پر چھاپے مارکر 6 جواریوں کو رنگ ھاتھوں گرفتار کرلیا، ایک لاکھ روپے سے زائد کیش رقم، آکڑا پرچی بوک اور تاش برآمد، ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کے احکامات پر ضلع بھر میں معاشرتی برائیوں پر قابو پانے کیلئے کاروائیاں جاری ہیں ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بدین شہزاد علی سومرو اور ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی انسپکٹر طفیل احمد جلالانی نے اسٹاف کے ہمراہ راجو خانانی کے قریب جوے کے اڈے پر چھاپا مارکر 5 جواریوں علی اکبر جمالی نجف کیھری اللہ بخش میمن ذوالفقار علی خواجہ اور ساجن مزاری کو رنگِ ھاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ کاروائی کے دوران حسین مزاری اور 4 نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ روپے کیش اور تاش برآمد کرلی ہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ راجو خانانی پہ گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے،دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ تلہار سب انسپکٹر محمد یعقوب جاکھرو نے اسٹاف کے ہمراہ تلہار شہر میں بوکی پر چھاپا مارکر ایک جواری کھیمچند کولھی کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے آکڑا پرچی بوک اور 1100 روپے کیش برآمد کرلیے ہیں ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ تلہار پہ گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے،ترجمان بدین پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button