علاقائی خبریں

مک بشیر احمد کا دسواں کا ختم انکے ڈیرے پر ادا کر دیا گیا

نارنگ منڈی(اے،آر،ملک سے)سینئر صحافی ،گروپ لیڈر پریس کلب نارنگ منڈی مک بشیر احمد کا دسواں کا ختم انکے ڈیرے پر ادا کر دیا گیا ۔ معروف مذہبی سکالر شھباز رسول سعیدی نے مدلل بیان کیا۔ مولانا عبد المجید رضوی نے دعا کروائی ۔ کثیر تعداد میں احباب کی شرکت ۔۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و معروف سماجی شخصیت ملک بشیر احمد کا دسواں کا ختم انکی رہائش گاہ پر ادا کیا گیا۔ سابق چیئرمین ملک محمد یوسف ، ملک خلیل احمد ،ملک لطیف احمد ، ملک مشتاق احمد اور ملک محمد اسحاق ، ملک عطاء اللہ (ڈائریکٹر قومی اسمبلی)، ملک عبیداللہ ، ملک شکیل احمد ، ملک حمزہ اسحاق ، ملک سلیم رضا , ملک سعید احمد ، ملک نوید احمد ، ملک محمد زاہد اور ملک محمد فاھد ،معروف سیاسی شخصیات کے علاؤہ متحدہ پریس کلب مریدکے ،پریس کلب نارنگ کے وفد سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کی صحافتی ،دینی ،سماجی اور سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔معروف عالم دین مولانا شھباز رسول سعیدی نے مدلل انداز میں والدینح کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کی پرورش میں ہر طرح کی سختی برداشت کرتے ہیں اولاد کو چاہیے کہ والدین کی خدمت اپنا اولین فرض سمجھ کر کریں ۔ آخر میں مولانا عبد المجید رضوی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کو صبر وجمیل کی دعا کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button