گن پوائنٹ پربدفعلی کی کوشش کرنے والےملزمان4روز بعدبھی گرفتارنہ کیےگئے
وہاڑی/ماچھیوال(نزاکت علی )تھانہ ماچھیوال کے نواحی گاؤں چک نمبر 555 ای بی بستی فرید والی۔میں سیون کلاس کے سٹوڈنٹ شہریار کے ساتھ بد فعلی کی کوشش۔تفصیل کے مطابق تھانہ ماچھیوال کی نواحی بستی فرید والی کا رہائشی ساتویں کلاس کا طالب علم شہر یار سکول سے واپس اپنے گھر واپس آ رہا تھا راستے میں شہباز عرف شبو ۔ اور ضیغم ۔ نے اسلحہ کے زور پر روکا ۔ اور مکئی کی فصل میں لے گئے وہاں جا کر طالب علم شہریار کی شلوار اتاری اور بد فعلی کرنے کی تیاری کر لی طالب علم شہریار نے شور و غل کیا شور کرنے پر علاقہ مکین اکٹھے ہو گئے اور ملزم شہباز اور ضیغم چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ طالب علم شہر یار نے تھانہ ماچھیوال رجوع کیا تھانہ ماچھیوال پولیس نے ایف ائی ار تو درج کر لی ۔ مگر چار دن گزر جانے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔ ایک ملزم شہباز کی گرفتاری بھی کر لی مگر چار دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس تھانہ ماچھیوال نے ملزم کی بندی نہ ڈالی ہے جب کہ دوسرا ملزم باہر طالب علم شہریار اور اس کے گھر والوں کو صلح کی دھمکیاں دے رہا ہے اگر آپ نے صلح نہ کی تو آپ کو جان سے مار دونگا طالب علم شہریار نے اور اس کے گھر والوں نے جو ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہم غریب ہیں نہ ہماری کوئی سفارش ہے نہ ہمارے پاس پیسہ ہے تھانہ ماچھیوال کی پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ جو ملزم پکڑا گیا ہے اس کی گرفتاری بھی نہیں ڈالی ۔ اور ہمیں پولیس کی جانب سے پریشر دیا جا رہا ہے کہ صلح کر لو آپ کا کچھ نہیں بنے گا ۔طالب علم شہر یار نے اعلی احکام ۔ ڈی پی او وہاڑی ریٹائرڈ کیپٹن منصور ایمان۔ار پی او ملتان ائی جی پنجاب پولیس اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے معوزبانہ گزارش کی ہے ۔کہ تھانہ ماچھیوال ہمیں انصاف فراہم کرے اور ملزموں کو قرار واقعہ سزا دی جائے ۔