تھانہ سبزی کے عنصر اے ایس آئی نے ات مچا دی ، شہری سراپا احتجاج
گوجرانوالہ(رانا عبدالغفار ) تھانہ سبزی کے عنصر اے ایس آئی نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے ایماندار سی پی او صاحب سے گزارش ہے کہ یہ تھانیدار ذہنی مریض ہے تھانہ کے سپاہی سے لے کر سی پی او آفس تک ہر بندہ اسے پاگل اور ذہنی مریض کہتا ہے مگر اس ذہنی مریض کو سادہ لوح عوام سے رشوت لینے کا پتا ہے مگر کام کرنے کا بلکل نہیں پتا اہل علاقہ کی سی پی او صاحب سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ ایسے پاگل کو محکمہ سے فوری فارغ کیا جاۓ اور آس کا فوری میڈیکل کروایا جاۓ تاکہ ایسے پاگل تھانیدار کبھی بھی کسی بے گناہ بندے سے زیادتی کر سکتے ہیں اور کر بھی رہے ہیں ایسے ہی ایک غریب آدمی سے ڈرا دھمکا کر 20 ہزار روپے رشوت لے لی ہے اور مزید ان سے ڈیمانڈ بھی کر رہا ہے انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ اس پاگل اے ایس آئی کا ہر آفیسرز کو پتا ہے مگر کوئی بھی آفیسر اسکے خلاف کاروائی کرنے قاصر ہے سی پی او صاحب گوجرانوالہ اور آر پی او صاحب گوجرانوالہ اسے اپنے پاس بلاکر خود چیک کر لیں