صدر چونیاں کی حدود میں پولیس مقابلہ ، خطرناک ڈاکو تڑی پار
چونیاں(محمدشہزادمغل)صدر چونیاں کی حدود میں پولیس مقابلہ خطرناک ڈاکوانجام کو پہنچ گیا صدر تھانہ کی حدود ناکی گاؤں کے قریب پولیس مقابلہ،آٹھ ماہ قبل دوران ڈکیتی مچھلی فروش کو قتل کرنے والازیر حراست ڈاکو ہلاک،پولیس اسد نامی ڈاکو کو برآمدگی سے واپس لے کر آ رہی تھی کہ تین مسلح ڈاکوؤں نے ملزم کو چھڑانے کے لئیے پولیس پارٹی پرحملہ کر دیا،ملزم اسد انتہائی خطرناک ڈاکو تھا جو دوران واردات شہریوں کو فائر مارنے سے گریز نہیں کرتا تھا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر چونیاں علی اکبر کے مطابق صدر پولیس زیر حراست ڈاکو کو مقدمہ 882/23 بجرم 302/392 میں آلہ قتل پسٹل برآمدگی کر کے واپس آ رہی تھی کہ ڈاکو کے 03 ساتھی پولیس حراست سے چھڑانے کی نیت سے ناکی گاؤں کے قریب حملہ آور ہو گئےملزمان پولیس وین پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے پولیس اہلکاروں نے بمشکل جانیں بچائیں حملہ آور ملزمان زیر حراست ڈاکو چھین کر فصلوں میں چھپ گئے اور مسلسل فائرنگ کرتے رہے پولیس نے بھی ہوائی فائر کیے ملزمان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو زیر حراست ڈاکو اسد شدید زخمی حالت میں پڑا تھا ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا حملہ آور ملزمان تاریکی فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے حملہ آورکی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں نے ایس ایچ او علی اکبر اور دیگر پولیس پارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے