بہاولپور:اسٹیشن تا بائی پاس روڈ میں ناقص میٹریل کا استعمال دھڑلے سے جاری
بھاولپور (کرائمز پوائنٹ /اقبال وینس ) احمد پور تا جھانگڑا انڈرچینچ کا معائنہ سپریڈنٹ انجینئر ہائی ویز الحاج فرخ ممتاز وڑائچ کررہے ہیں چمک کا کمال روڈ کی تصویر میں واضع دیکھا جا سکتا کہ روڈ ناقص میٹیریل سے تیار ہو رہا ہے بجری باریک کی بجائے موٹی ڈالی جا رہی اور سپریڈنٹ انجینئر ہائی ویز الحاج فرخ ممتاز وڑائچ کی نئی ٹیکنالوجی کی ایجاد بھاولپور گرڈ اسٹیشن تا ہائی وے بائی پاس تک غیر میعاری مٹیریل سے تیار ہونے والی روڈ کو سیمنٹ سے پلستر کروادیا اور اربوں روپے سے تیار ہونے والے روڈ کا لیول مستری مزدور والی پھٹی سے لیول چیک کیا جارہا ہے بھاولپور کے صحافیوں کو خوش کیا ہوا ہے میرا کچھ نہیں ہوتا میں اپنے ایس ڈی او ہائی وے عرفان کے ذریعے تمام انتظامیہ کو راضی کیا ہوا ہے میرے خلاف پاکستان کے مختلف اخبارات میں خبریں شائع ہوئی میرے حق چند صحافی خبریں شائع کر دیتے ہیں الحاج فرخ ممتاز وڑائچ کی بھڑکیں بھاولپور اسٹیشن تا بائی پاس تک غیر میعاری مٹیریل سے تیار ہونے والے روڈ کے بارے میں جب چند صحافیوں نے رابطہ کیا تو ٹھیکیدار حاجی حافظ محمد ارشد نے کہا کہ آپ ایس ڈی او ہائی وے بھاولپور عرفان کو مل لیں وہ آپ سب کچھ بتا دے گا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایس ڈی او ہائی وے بھاولپور الحاج فرخ ممتاز وڑائچ ایکسین ہائی ویز کی کرپشن پر پردہ ڈالتا ہے