علاقائی خبریں
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی وٹو کا پولیو ٹیموں کا معائنہ
بہاولنگر (سید شہوارحسین) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی وٹو کا پولیو ٹیموں کا معائنہ، مختلف علاقوں کا دورہ / ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی وٹو کے ہمراہ پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹیموں کی موجودگی، بچوں کو دی جانے والی ویکسین اور نشانے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔.