کرائمز

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 04 ڈکیت گینگز کے 12 ملزمان گرفتار

اوکاڑہ:(عبدالوحید انصاری) اوکاڑہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کمر بستہ ہوگئی۔جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔اوکاڑہ پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بڑی کامیابیاں حاصل کیں پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھوکی ھدایت پر اوکاڑہ پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر پولیس نے متحرک ہو کر، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں کیں ۔ شہر بھر میں ایس او ایس ناکے اور کرائم پاکٹس پر گشت کو یقینی بنایا گیا ،جشنِ آزادی پر موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے 09 منچلے نوجوان ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 04 ڈکیت گینگز کے 12 ملزمان گرفتار ،ملزمان سے 36 لاکھ روپے سے زائد مالیت مال مسروقہ برآمد کیا گیا ،ملزمان سے موٹر سائیکلز ، طلائی زیورات ، نقدی و دیگر سامان برآمد ، ملزمان سے17 پسٹل اور 58 گولیاں برآمد خاتون سمیت 12 منشیات فروشوں کو گرفتار کیاگیا ، ملزمان سے 01 من سے زائد چرس ، آئس نشہ 01 کلو 100 گرام ، 170 لیٹر شراب، 192 لیٹر لہن ، 03 چالو بھٹیاں برآمد ،اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں ، 25 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 03 پتنگ باز گرفتار کر کے متعدد پتنگیں اور چرخی ڈور برآمد کر لیں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button