مقامی انتظامیہ کی نااہلی ، من مانی ریٹ وصول کیے جانے لگے ، نوٹس کی اپیل
مقامی انتظامیہ کی نااہلی ، من مانی ریٹ وصول کیے جانے لگے ، نوٹس کی اپیل
مصطفی آباد/ للیانی(نمائندہ خصوصی) مصطفی آباد میں پھل فروشوں نے مہنگائی میں پسی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا،حکومتی ریٹ لسٹ کو کوڑے کے ڈھیرمیں پھینک کر من مانے ریٹ پر فروٹ فروخت کرنے لگے،ڈبل ریٹ کے باوجود بھی وزن کم دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی میں فروٹ فروخت کرنے والوں نے مہنگائی کی ماری عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔من مانے ریٹس پر فروٹ کی فروخت دھڑلے سے جاری،مارکیٹ کمیٹی جو ریٹ لسٹ جاری کرتی ہے کوئی دکاندار بھی اس ریٹ پر ایک بھی شے فروخت نہیں کر رہا۔ریٹ لسٹ کا کہا جائے تو دکاندار جواب دیتے ہیں کہ ریٹ لسٹ ایک فارمیلٹی ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اس لئے جس ریٹ پر ہم بیچ رہے ہیں اسی پر ہی ملے گی۔ستم بالا ستم یہ ہے کہ دوگنا ریٹ لگانے کے باوجود گلے سڑے اور درجہ سوم کے پھل بھی اول درجے سے ساتھ دھوکا دھی سے ڈال دیے جاتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ دکانداروں وزن میں بھی ہیراپھیری کررہے ہیں۔شہریوں نے ڈی سی قصور اور پرائس میجسٹریٹ سے اپیل کی ہے اس خودساختہ مہنگائی اور دھوکا دہی کا نوٹس لیا جائے اور فروٹ فروزوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے۔