اڑھائی من تعفن زدہ گوشت تلف، ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)شجاع آباد ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، شہری حرام گوشت کھانے سے بچ گئے، بابر چوک وہاڑی روڈ پر بیمار جانور لے جانے والی گاڑی پکڑی گئی، اڑھائی من تعفن زدہ گوشت تلف، ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملتان میں مضر صحت اور حرام گوشت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بابر چوک وہاڑی روڈ کے علاقے میں ذبح شدہ بیمار جانور لے جانے والی گاڑی کو روک کر انسپکشن کی کارروائی کے دوران اڑھائی من تعفن زدہ اور بیمار جانور کا گوشت برآمد ہوا جس کی حالت انتہائی خراب اور بدبودار تھی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تھا جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا مزید برآں گاڑی کے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر کے اس کے خلاف فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو گوشت کے نام پر حرام اور مضر صحت اشیاء فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔