کرائمز

دوران ریڈ ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی

سرگودھا (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سرگودھا کے نواحی قصبہ یکساں میں تھانہ لکسیاں کی حدود میں پولیس مقابلہ، ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر عصمت اللہ شدید زخمی ہو گئے۔ سب انسپکٹر عصمت اللہ کو فوری طور پر گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔لکسیاں پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم علی حسن کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا، پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کی زد میں آ کر سب انسپکٹر عصمت اللہ زخمی ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button