معصوم کلی سے تین دن جنسی زیادتی ، لاش کنوئیں میں پھینکنے والا ملزم گرفتار ، سر عام پھانسی کی سزا کا مطالبہ
معصوم کلی سے تین دن جنسی زیادتی ، لاش کنوئیں میں پھینکنے والا ملزم گرفتار ، سر عام پھانسی کی سزا کا مطالبہ
گوجر خان (ضیا رشید قریشی ) معصوم کلی سے تین دن جنسی زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کنوئیں میں پھینکنے کے مجرم فلک منظور کی گرفتاری اور اعتراف جرم کے بعد عدلیہ سے مجرم کی سر عام پھانسی کا مطالبہ ۔بچی کے والد کی ساتھ سول سوسائیٹی کے افراد کے ساتھ خدمت مرکز سے پوٹھوہار پریس کلب تک ریلی ۔ریلی میں بچی کے والد کے ساتھ معروف سماجی کارکن چوہددی طیب اور انجمن تاجران صدر راجہ محمد جواد ۔حاجی محمد رمضان ۔سہیل کیانی ۔بابر ۔اور بہت سے شہریوں نے شرکت کی شہریوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قاتل فلک منظور کی پھانسی کے مطالبے کے نعرے درج تھے ۔بچی کے والد نے سول سوسائیٹی اور پولیس کے روئیے اور تعاون کی تعریف کی اور قاتل کی طرف سے دباو کے باوجود اس کی پھانسی کا مطالبہ کیا ہے ۔