کرائمز
کباڑ کی دوکان میں زور دار دھماکہ ایک شخص جانبحق
کوٹ ادو(مرزا شہزاد بیگ ) کوٹ ادو کے نواحی علاقے قصبہ گرمانی میں کباڑ کی دوکان میں زور دار دھماکہ ایک شخص جانبحق ، پولیس نے علاقے کو کارٹن آف کر دیا تاحال دھماکے کا پتہ نہ چل سکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا،، جانبحق ہونے والے کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی جسکی عمر 31 سال بتائی جا رہی ہے،، سناواں سرکل پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا، ، بم اسکوارڈ اور فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے،، ضلع کوٹ ادو میں ایک سال میں تیسرا دھماکہ ہو چکا جس میں 7 انسانی جانے ابتک ضائع ہو چکی ہیں،