کرائمز
اے این ایف کی کارروائیاں، افغان باشندے سمیت 8 ملزمان گرفتار
لاہور (اکرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7مختلف کارروائیوں کے دوران 175.95کلو گرام منشیات برآمد کر کے افغان باشندے سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، پشاور، اسلام آباد، پشین اور مانسہرہ میں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 166کلو 800گرام چرس، 8کلو 400گرام افیون، 500گرام افیون، 250گرام حشیش آئل بھرا ویپ، 5گرام وزنی 7 ایکسٹیی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997ء کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔