رائیونڈ میں سپیڈو بس سروس نہ ہونے سے ہزاروں مسافر پریشان
لاہور /رائیونڈ (عثمان چیمہ )رائے ونڈ میں سپیڈو بس سروس نہ ہونے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا،وزیر اعلیٰ پنجاب کے رہائشی علاقے سفری سہولیات سے یکسر محروم مسافرجانوروں کی طر ح سفر کرنے پر مجبور،سفری سہولیات کے فقدان سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رہائشی علاقے کے مکین سفری سہولیات کے فقدان سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنیوالے ہزاروں مسافر وں کو شدید گرمی میں ویگنوں،رکشوں اور دیگر ذرائع آمدورفت اختیار کرنا پڑتا ہے جس سے سفری اذیت کا سامنا کرنے کے ساتھ شدید گرمی ،حبس اور موسمی اثرات سے محفوظ رہنا مشکل ہوجاتا ہے طالبات کے ساتھ بدتمیزی اور فرنٹ سیٹ پر تین تین سواریاں بٹھانا معمول بن گیا ہے کرایہ اضافی وصول کرتے ہیں نہ دینے والوں کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی تک کرتے ہیںروزانہ کی بنیاد پر ملازمین اور طلباء وطالبات کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شام کے اوقات میں منہ مانگے کرائے وصول کیے جاتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے آج تک اس پر کنٹرول نہیں کرسکے ہیں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ادارے عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔سپیڈوبس کا دائرہ کار جان بوجھ کر اڈا پلاٹ تک محدود کردیا گیا ہے اس کو رائے ونڈ تک بحال کیا جائے تاکہ رائے ونڈ کی عوام سفری سہولیات سے مستفید ہوسکے،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تین دہائیاں گزرنے کے باوجود مسلم لیگ ن نے رائے ونڈ شہر کے لیے کوئی سفری سہولیات کا منصوبہ نہیں بنایا ،جس کے باعث ٹرانسپورٹ مافیا بے لگا م ہو کر مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے